ایک اور ملک جس نے کوروناوائرس کو مکمل طور پر شکست دینے کا دعویٰ کر دیا

ریک جیوک(پی این آئی) آئس لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی وبا کو ملک سے تقریبا ختم کر دیا ہے۔گذشتہ ہفتے صرف دو نئے کسیز سامنے آئے جبکہ مریضوں میں 97 فیصد صحت یاب ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں چیف ماہر وبا تھرولفر گڈینسن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوش کن حیرت ہے کہ

آئس لینڈ میں وبا بہت جلد ختم ہو گئی۔تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں محتاط رہنا ہو گا اور مزید کسی وبا کے پھوٹنے سے بچنے کے لیے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔آئس لینڈ نے آبادی میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کیے اور جس کسی نے بھی ٹیسٹ کروانا چاہے اس کے ٹیسٹ کیے گئے۔آبادی کے بے ترتیب ٹیسٹ کرنے پر لگ بھگ کسی میں بھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close