برطانیہ میں کورونا کی تباہیوں میں تیزی، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی

برطانیہ (پی این آئی)برطانیہ میں کورونا کی تباہیوں میں تیزی، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی،برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 315 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28446 ہوگئی ہے۔کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو اور پروفیسر اسٹیون پووس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا

کہ دو لاکھ ’’کی ورکرز‘‘ کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔مائیکل گوو نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق آئندہ ہفتہ جامع پروگرام پیش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسکول بند ہیں، لیکن اسکولوں کے دروازے ’’کی ورکرز‘‘ کے بچوں کیلئے کھلے ہیں۔مائیکل گوو نے کہا کہ 15,500 اسکولوں میں فوڈ واؤچر سے ’’فری اسکول کھانا‘‘ دیا جا رہا ہے، جبکہ اب تک 35 ملین پاؤنڈ کے فوڈ واؤچرز حاصل کئے جاچکے ہیں۔اسٹیون پووس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب فیتھ کمیونٹیز کی مشکلات کا احساس ہے، کرسچن کمیونٹی ایسٹر پر چرچ نہ جاسکی، مسلمان مل کر روزہ نہیں کھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، نسلی اقلیتی ہیلتھ ورکرز میں زیادہ شرح اموات کی تحقیقات کررہا ہے۔

close