کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون مگر حکومت نے ملک بھر میں کونسا اہم ترین سرکاری ادارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا؟عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ملک بھر میں نادرا کے تمام دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین یوسف نے بتایا ہے کہ نادرا دفاتر کھولنے سے قبل احتیاطی اقدامات بھی کیے جائیں گے، دفاتر آج 4 مئی سے کھولیں گے۔ عثمان مبین یوسف نے کہا ہے کہ تمام دفاتر کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفاتر کھولنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کے اجلاس میں ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کے انگوٹھے کے نشانات کے مسائل درپیش ہیں اور کچھ افراد کے والد فوت ہو چکے مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث ان کو رقم کے حصول میں مسائل درپیش ہیں، اس لیے نادرہ دفاتر کھولے جائیں۔اس حوالے سے احساس کیش پروگرام حکام نے بتایا کہ نادرا دفاتر کھولنے کی درخواست گزشتہ ہفتے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نادرا دفاتر بند کردیے گئے تھے۔

close