15منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی گئی

بیجینگ (پی این آئی) چینی کمپنی نے 15منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی ہے۔ چین میں حیفی نامی کمپنی نے شوگر ٹیسٹ سٹرپ جیسی سٹرپس تیار کی ہیں جو کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے استعمال ہوں گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں یہ کٹ تیار کی گئی ہے جس میں

انسان کی انگلی سے خون کا ایک قطرہ لے کر ڈالا جائے گا اور 15منٹ کے اندر نتائج سامنے آجائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خطرے میں گھری ہوئی ہے اور اس کا ٹیسٹ کافی وقت طلب ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑتا ہے اور یہ ٹیسٹ کافی مہنگا بھی ہوتا ہے۔ پاکستان میں ایک ٹیسٹ کی قیمت 9ہزار روپے ہے تاہم اب چین نے انتہائی سستی اور کم وقت میں نتائج دینے والی ٹیسٹ کٹ تیار کی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ٹیسٹ سٹرپس بہت جلد چینی مارکیٹ میں آجائے گی جس کے بعد پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس مریضوں کی سکریننگ کی فیس 1ہزار50 روپے ہے اور اگر مریض لیب ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے ٹیسٹ کیلئے7900 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج تلاش کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ روز ایک برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کورونا ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کرلیا ہے اور اب یہ ویکسین جون میں انسانوں پر آزمائی جائے گی تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا واقعی ادارہ ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے یا نہیں۔ البتہ چین نے بیامری کی تشخیص کیلئے سستی اور تیزی سے کام کرنے والی کت بنا لی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close