پی آئی اے نے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) ملازمت پیشہ افرا دکی سعودی عرب واپسی کیلئے پی آئی اے نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی افراد کو سعودی عرب واپس بھیجنے کیلئے پی آئی اے نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اقامہ رکھنے والے مسافروں کو 10 خصوصی ،18 معمولی

کی پروازیں سے پہنچایا جائیگا۔پی آئی اے نے اقامہ ہولڈرز کی واپسی کیلئے سعودی ایوی ایشن سے 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کر دی ۔ جبکہ کنٹری میجیر سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ مسافروں کو سعودی عرب لیجانے کیلئے ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اقامہ ہولڈرز کیلئے اضافی پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔خصوصی پروازوں میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔2دنوں میں 10 خصوصی پروازیں چلانے منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔ جبکہ 18 پروازیں معمول کے مطابق اُڑان بھرے گی۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ماسوائے ان افراد کے جو سعودی عرب کے شہری ہیں یا اقامتی ویزے کے حامل ہیں اور وہ شہری جو واپس اپنے ملک جانا چاہتے ہیں۔ کارگو پروازیں بھی سعودی عرب کے لیے آپریٹ کی جا سکتی ہیں اور میڈیکل ویزہ رکھنے والے یا نئے میڈیکل ویزے والے افراد سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہیں وہ افراد 72 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں اور یہ مدت اتوار 15 مارچ 2020 سہ پہر 3 بجے ختم ہو جائے گی۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن اپنے مسافروں کو سعودی عرب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سعودی عرب کا اقامتی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے معمول کی پروازوں کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں سے اضافی پروازیں چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔دریں اثنا پاکستانی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کر دی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close