کورونا وائرس کا خوف،وائرس سے بچنے کیلئےچینی حکومت نے اپنے شہریوں میں قرآن مجید بانٹنا شروع کر دیے

لاہور( پی این آئی ) کورونا وائرس ، چین سے شروع ہوا، اور وہاں سے ہوتا ہوا پوری دنیا میں پھیل گیا، پور دُنیا میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک خوف کی فضا قائم ہے، مہلک مرض کی وجہ سے چائینہ، ایران ، شمالی سمیت دنیا کے مختلف ممالک شامل ہیں، ہر طرف خوف کی فضا قائم ہے اور پوری دُنیا کی معیشت

لڑکھڑا کر رہ گئی ہے، ایسے میں چینی حکومت کی جانب سے کچھ ایسے فیصلے کیے گئے ہیں جو کہ صدیوں پہلے دین اسلام میں رائج کر دیئے گئے تھے، جیسے صفائی، بار بار ہاتھ منہ دھونا( وضو کرنا ) ، حرام اور حلال کی تمیز، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی شہر میں ایک شخص قرآ ن مجید لے کر آتا ہے تو چینی افراد دھڑا دھڑ قرآن حکیم کو اُٹھا لے جاتے ہیں، اور سمجھتے ہیں یہی انکے لیے راہِ نجات ہے، اور اسی سے ہی کورونا کا علاج ممکن ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ سوش میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے چین میں قرآن مجید۔مسجد ۔ٹوپی۔ حجاب۔ حلال فوڈز کھانے ۔ داڑھی ۔۔نماز ۔ آذان پر پابندی لگا دی تھی ۔لیکن آج حالات یکسر بدل چکے ہیں، جہاں مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا تھا آج وہی چائینہ میں قرآن مجید کو پبلک یعنی عوام میں خود بانٹا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک چائینہ میں ایک بھی مسلمان اس مہلک مرض کا شکار نہیں ہوا، صارفین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب اتاری ہی اس لیے تھی کہ اس سے اصلاح کی جاسکے، معاشرہ قرآن حکیم کی تعلیمات پر عمل کے کے خود کو بچا سکتا ہے اور اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close