اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی) اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں درمیانی شدت کی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں تھنڈرسیلز بننے کے سبب گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اورآندھی چلنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم شہر کے کسی مقام میں بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔ اتوار کو بھی شہر میں کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں البتہ مغربی سسٹم کے زیراثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ 17 اور 18 اپریل کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی پیش گوئی آئندہ 2 سے 3 روز بعد ممکن ہوگی کہ یہ سسٹم کتنی شدت کی بارشیں دے سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر غالب ہے، دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، شہید بے نظیرآباد، قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔

close