ایک اوور میں 6 چھکے، نئی تاریخ رقم

دوحہ(پی این آئی) ایک اوور میں 6 چھکے، نئی تاریخ رقم۔۔۔نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ ایری نے ٹی20 انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کردی۔دیپندر سنگھ ایری نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے، انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئرکپ میں انجام دیا۔دیپندر سنگھ نے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔6 چھکوں نے دیپندر سنگھ ایری کا اسکور 15 گیندوں پر 28 رنز سے 21 گیندوں پر 64 رنز تک پہنچا دیا۔نیپالی بیٹر ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔۔۔

close