آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ وفاقی دارالحکومت میں بارش کیساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، با جوڑ،مری،گلیات،تربت، پنجگور، خضدار، چا غی اورواشک جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

close