دنیا کا خاتمہ کب ہوگا؟ باباوانگا کی پیشنگوئی

نیویارک (پی این آئی) کورونا وبا، ملکہ برطانیہ اور شہزادی ڈیانا کی موت سے متعلق پیش گوئیاں پوری ہونے سے مشہور بابا وانگا نے سال 2024 سے بھی متعلق پیش گوئیاں کر رکھی ہیں تاہم دنیا کے خاتمے کے سال سے متعلق پیش گوئی اکثریت کیلئے دلچسپی سے خالی نہیں۔

 

 

بابا وانگا نے عالمی واقعات سے متعلق پیش گوئیوں کے باعث شہرت حاصل کی، ان کا انتقال 1996 میں ہوا تھا۔ انہوں نے 2024 کیلئے جو پیش گوئیاں کیں ان میں خطرناک سائبر حملے ، بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متعلق ہیں۔ عالمی معاشی بحران ، حیاتیاتی ہتھیاروں کے تجربات، اہم طبی کامیابیاں جن میں کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے علاج کی دریافت ہونا شامل ہیں۔ان کی اہم پیش گوئی کہ دنیا کا خاتمہ سال 5079 میں ہو جائے گا، تاہم کیا واقعی ایسا ہو گا اس کا حقیقی علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہی ہے۔

close