5دن مسلسل بارشیں، شہری تیار ہوجائیں

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 27 مارچ شام یا رات سے 31مارچ کے دوران تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 28 سے 30 مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ساتھ ہی مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27سے31 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مہمند، کرک، خیبر، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ساتھ ہی پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 29 اور 30 مارچ کے دوران چندمقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں 27 سے 01 اپریل کےدوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 

 

 

جبکہ 29 اور30 مارچ کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 سے 29 مارچ کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاح ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 28 اور29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

close