بارشیں یا شدید دھند، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ،نوشہرہ ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

close