نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا عمران خان اور پی ٹی آئی سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اور ان کی پارٹی پر انتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں، تاہم مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں، اگر کوئی غیرمعمولی چیز آجاتی ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ایک انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ آج تک تو بانی پی ٹی آئی انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اور وہ لڑیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بارے میں کوئی شک نہیں، قوم بھی شک میں نہ رہے، الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا شیڈول 56 روز پر محیط ہوگا، جس کے اعتبار سے 14 دسمبر تک انتخابی شیڈول کا اعلان ہو جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ اس خطے میں فری اینڈ فیئر الیکشن کا جو پیمانہ ہے، اس کے مطابق امید ہے کہ انتخابات فری میں ہوں گے، کس رہنما کی کتنی مقبولیت ہے یا نہیں ہے۔ اس کا اندازہ انتخابات میں ہو جائے گا۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چِلّا کاٹنے والے لوگ خود جواب دیں، میں سیاستدانوں کو گر نہیں بتا سکتا خود سیکھ رہا ہوں۔انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ کوئی جماعت مجھے شمولیت کا کہے گی تو عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد غور کروں گا، ایک گھنٹے کی ملاقات میں کسی شخصیت کے بارے میں حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں