سندھ کے بڑے شہر میں گرمی میں اضافہ، درجہ حرات 38 سے 42 ہو گیا، سڑکیں ویران

سکھر(آئی این پی) سکھر میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات38سے 42ہو گیا، سڑکیں ویران ،لوگ گھروں میں محصور،ٹریفک بھی معمول سے کم، لوڈ شیڈنگ نے گھریلوں اور کاروباری زندگی مفلوج کر دی، ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ، پارکوں کے درخت کے سائے پر لوگوں کے ڈیرے، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اتوار کے روز سکھر اور اسکے گرد نواح میں گرمی کا درجہ حرات سے 38سے 42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

سکھر میں گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی شدید متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہری تفریحی پارکوں اور فٹ پاتھوں پر لگے درخت کی چھائے تلاش کرتے ہوئے دیکھائی دیئے، گرمی میں اضافے کیساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا، گرمی کی شدت میں سکھر الیکٹرک پاور سپلائی سپیکو انتظامیہ کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرآنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔

close