سردی کی نئی لہر کیلئے تیار ہو جائیں، دو دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

 اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک کم شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے. اس وقت خیبرپختونخواہ کے وسطی علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں. جبکہ ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور گردونواح کے کچھ علاقوں میں اس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے. آئندہ 2 دن کے دوران اسلام آباد، ہزارہ، مری، کشمیر، بالائی و وسطی خیبرپختونخواہ کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اگلے تین روز کے دوران مغربی سسٹم کے زیر اثر ملک کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع۔اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل بننے کی امید ہے جنسے چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد، چکوال، اٹک، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، سرگودھا، چنیوٹ اور گردونواح میں کچھ امکانات ہیں۔ اسکے علاوہ خیبرپختونخوا کے چند ایک مقامات جیسے کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں بوندا باندی جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں بلخصوص چترال، کالام اور گردونواح میں برف باری متوقع ہے۔ جبکہ کشمیر اور گلگت میں بھی ہلکی بارش پہاڑوں پر برف باری متوقع۔ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے بادل بننے کی امید ہے جو خشک پہاڑی سلسلوں پر بوندا باندی یا ہلکی بارش برسا سکتے ہیں سندھ میں اس دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی سندھ میں چند ایک مقامات پر بادل بن سکتے ہیں۔
close