منگل کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

تا ہم کوئٹہ (سمنگلی 06، سٹی 04)، نوکنڈی،بگروٹ اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،بابو سر منفی 10،گوپس منفی 08، استور منفی 06،بگروٹ،ہنزہ ،اسکردو منفی 05،پلوامہ،بارہ مولہ ،کالام ،مالم جبہ منفی 04، شوپیاں،زیارت منفی 03،سری نگر ، اننت ناگ،میر کھانی ،پاراچنار اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close