بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر بارش برفباری کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں ایک با ر پھر با رش اور پہاڑی علاقوں پر برفبا ری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خنکی میں اضا فہ ہو گیا ہے بلکہ نشیبی علا قے بھی زیر آ ب آ گئے ہیں،دوسری جا نب حکومت نے با رشوں اوربرفبا ری کے نقصانا ت سے بچنے کے لئے عوام کو محتاط رہنے کی تا کید کی ہے ادھرصو با ئی دارالحکومت سمیت پشین، قلات،زیارت و دیگر میں گیس ایک با ر پھر صارفین کو داغ مفارقت دے گیا ہے بلکہ بجلی کی آنکھ مچولی کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب شروع ہو نے والے با رش کا سلسلہ پیر کے روز بھی وقفے وقفے سے جا ری رہا یہی نہیں پہاڑی سلسلوں پربرفبا ری بھی ہو ئی با رش اوربرفبا ری کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک با ر پھر اضا فہ ہو گیا ہے بلکہ لو گوں نے مرغن غذاؤں، گرم مشروبا ت،اور ڈرائی فروٹس کا استعما ل بھی بڑھا دیا ہے ایک طرف با رش اور برفبا ری عوام کے چہروں پر خوشی کا مو جب بن رہے ہیں تو دوسری جا نب گیس پریشر کی کمی،لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی صا رفین کے لئے دردسربنے رہے۔علاوہ ازیں کو ئٹہ کے مختلف علاقوں میں صفا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے گلی کوچوں اور میدانوں میں پڑے کچرے اور ابلتی نا لیوں نے عوام کی مشکلات میں اضا فہ کر دیا ہے۔

محکمہ مو سمیات نے آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مزید با رش اور پہاڑوں پر برفبا ری کی پیشن گو ئی کی ہے بلکہ حکومت نے عوام کو با رش اور برفبا ری کے دوران دور دراز علاقوں کا سفر کر نے اور محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔

close