آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہے ۔

تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، سکردو منفی05 ،زیارت منفی 04، گوپس منفی03 ، قلات ، کالام ،گلگت ،استور منفی02 ، کوئٹہ،راولاکوٹ،اننت ناگ،سری نگر منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close