فضائی آلودگی کی پریشانی بڑھنے لگی، پاکستان کا کون سا شہر پہلے نمبر پر آ گیا؟

لاہور (پی این آئی) دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لھاظ سے لاہور کے دوسرے نمبر پر آنے کے بعد اب پاکستان اور ایک اور بڑا شہر پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے۔ ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میںپنجاب میں 343 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ ہوئی۔لاہور میں 323، گجرانوالہ میں 308، رائے ونڈ میں 293، فیصل آباد میں 279، مرید کے میں 240، راولپنڈی میں 177 اور بہاولپور میں 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی فہرست میں کراچی نویں نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 164 اور دسویں نمبر پر موجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔

close