کسٹم کی کارروائی، 1رب روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی،ڈرائیور گرفتار

طورخم(پی این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا، کسٹم عملے نے آج افغانستان سے داخل ہونے والی خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ ٹرک کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے، کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی ہے۔

چیف کلیکٹر کسٹم کا کہناتھا کہ اسمگلرز اور دہشت گرد ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں دہشت گردوں نے ہمارے کئی جوانوں کو شہید کیا۔ انہوں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات سے حاصل آمدنی کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہدایات پر ہرقسم کی اسمگلنگ کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں اور کسی صورت منشیات، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔

close