7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی

ٹوکیو: جاپان کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہر لرز اٹھے۔ زلزلے کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم شہریوں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وینزویلا میں 7.1 شدت کے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے اب تک 164 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ پہلے زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر اور دوسرے کی 10 کلومیٹر تھی۔

شدید زلزلوں کے باعث متعدد عمارتیں اور مکانات زمین بوس ہو گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close