کیا عالمی تجارتی جنگ شروع ہو گئی؟ چین نے امریکا کو چیلنج کر دیا

بیجنگ : چین نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے پانچ چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خلاف قانونی اور انتظامی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی “لانگ آرم جورسڈکشن” اور یکطرفہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں، اور یہ اقدام دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے جسے سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اپنے تجارتی اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ کمپنیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی پابندیوں کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close