عازمین حج کیلئے اہم خبر ، حج2026 کے حوالے سے نیا قانون نافذ

سعودی وزارت حج کی جانب سے حج 2026 کے حوالے سے نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔

جاری ہدایات کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں، اور اس عمر کے بچے حج 2026 کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن عازمین کی عمر 15 سال سے کم ہے ان کی مکمل رقم 100 فیصد ری فنڈ کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کم عمر مسافروں کی بورڈنگ نہ کرنے کے لیے تمام ملکی ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close