ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق کیس کا مختصر

فیصلہ سنایا۔ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کی حاضری لگوائی گئی اور جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آپ تینوں کے خلاف استغاثہ کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے ورثا کو 10،10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم اور افتخار حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے کیس میں اشتہاری ملزمان محمد انور اور کاشف کامران کے بھی دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

close