راجہ محمد افضل خان مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھے ،سابق وزیر اعظم نوازشریف

جہلم(طارق مجید کھوکھر)سابق سینیٹر و رکن قومی اسمبلی راجہ محمد افضل خان مسلم لیگ ن کا ناصرف اثاثہ بلکہ سرمایہ تھے جنہوں نے آمروں کے دور میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان سے ٹیلی فون پر راجہ

محمد افضل خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ راجہ محمد افضل خان ایک باصلاحیت اور بہترین سیاستدان تھے جن کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جائیں گی۔مرحوم کے اہل خانہ کے نام پیغام میںنواز شرف نے کہا کہ آپ کے پاس میری بیٹی مریم نواز افسوس کے لیے حاضر ہونگی جبکہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی راجہ محمد افضل خان جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close