عالمی امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ایکس پر سب سے اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا۔
شہباز شریف نے ایکس پر لکھا ’’تفصیلی مذاکرات کے بعد، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔‘‘
انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم نے لکھا ’’ہم تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکا اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘انھوں نے کہا ’’ہم اس ثالثی کی کوشش میں اپنے برادر ملک، ریاستِ قطر کی عظیم قیادت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی حمایت اس معاہدے تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوئی۔ میں اس سلسلے میں مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کی دور اندیش قیادت کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، جنھوں نے اس حوالے سے بے پناہ خدمات انجام دیں۔‘‘شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب جب کہ معاہدہ طے پا چکا ہے، ثالث اس ہفتے متعدد ملاقاتوں کا انعقاد کریں گے۔ نفاذ سے قبل ہونے والی یہ بات چیت تکنیکی مذاکرات اور باضابطہ دستخطی تقریب کی بنیاد فراہم کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






