وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کا تسلسل قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور سفری کرایوں، مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف اقدامات کی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ ثمرات مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا ہے، ان حالات میں جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی، کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعاگو ہیں خطے میں جلد بہتری ہو تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ موٹر سائیکل مالکان کو دی جانیوالی سبسڈی جاری رہےگی موٹر سائیکل مالکان سندھ حکومت کی سبسڈی کا مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کےباعث فی موٹرسائیکل 2 ہزار روپے سبسڈی دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close