ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان: تیل کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی آگئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کمی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق خبروں کے بعد سامنے آئی۔ عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے خدشات میں واضح کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکا ایران جنگ کے دنوں میں تیل کی قیمتیں 114 ڈالرفی بیرل پرتھیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 11 فی صد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو پہلے سے جاری کمی میں مزید اضافہ ہے۔ یہ کمی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق بیان کے بعد سامنے آئی۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت میں 11.12 ڈالر (11.2 فی صد) کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 88.27 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (وی ٹی آئی) خام تیل کے فیوچرز 11.40 ڈالر (12 فیصد) گر کر 83.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close