وزیراعظم شہباز شریف کا چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف کا چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ، ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی، چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے وزیر قانون بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی تھی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ساتھ ہونگے ۔ملاقات میں وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے۔ 2700 ارب سے زائد کے ٹیکس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ذرائع وزیر اعظم چیف جسٹس خصوصی ٹربیونلز یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کرینگے۔ اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس سے بھی ملے۔۔ذرائع ملاقات میں اہم قانونی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی ۔جلد انصاف کی فراہمی کیلیے مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

ملاقات جمعرات کو دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ججز کا فل کورٹ اجلاس دو گھنٹے اور 12 منٹ جاری رہا، فل کورٹ اجلاس میں ہائی کورٹ ججز کے خط پر تمام ججز نے رائے کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ فل کورٹ اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شریک ہیں، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی فل کورٹ اجلاس میں موجود تھے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جاری فل کورٹ اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی، عرفان سعادت، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک تھے۔

close