پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے ممکنہ تاریخ بتا دی

کراچی(پی این آئی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کردیا ، جس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے شوال کے چاند کے لیے سائنسی تعاون لینے کا اشارہ دے دیا۔مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو اس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

close