نامعلوم افراد کی جمائما کے لندن گھر میں رات کو گھسنے کی کوشش، ماسک پہنے یہ کون لوگ ہیں؟

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے لندن کے گھر میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی۔۔۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں ان کی پہچان کے حوالے سے آگاہ کرے۔۔۔۔نجی پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز سے بات چیت میں جمائمہ خان نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس حوالے سے کیس درج کر لیا ہے۔۔۔۔

اُنہوں نے بتایا کہ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتی کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔۔۔۔جمائمہ خان نے کہا کہ رات میں فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔۔۔۔۔

close