آزاد کشمیر حکومت نے ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے بڑا سنگ میل عبور کر لیا، پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن اور محکمہ سیاحت کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

مظفرآباد /اسلام آباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت نے ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے حوالے سے بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔۔۔۔آزاد کشمیرکی خوبصورت اور دلفریب وادیوں کی فضاوں میں پیراگلائیڈنگ اور سکائی ڈائیونگ کی تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن اور محکمہ سیاحت کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔۔۔۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے جلد پیراگلائیڈنگ کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کردیا۔۔۔۔

کشمیر ہاوس اسلام آباد میں منعقدہ پر قار تقریب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی موجودگی میں سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد اور صدر پاکستان پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن سجاد شاہ نے مفاہمت کی یاداشت ہر دستخط کئے ۔تقریب میں مشیر آئی ٹی چوہدری محمد اقبال ،مشیر پولیٹیکل افئیرز سردار افتخار رشید ،سینئر ایڈیشنل سیکرٹری مسعود الرحمان مختار احمد قریشی ڈائریکٹر آپریشن پی ایچ پی اے اور طاہر ممتاز خان ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ڈائریکٹر پی ایچ پی اے سمیت اعلی حکام اور پی ایچ پی اے کے ممبران نے شرکت کی۔۔۔۔

مفاہمت کی یاداشت کے مطابق پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن آزادکشمیر میں پیرا گلائڈنگ کی تربیت کیلئے سکول قائم کرے گی جبکہ آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم خاص کر پیرا گلائڈنگ ،سکائی ڈائیونگ جیسے کھیلوں کے فروغ اور فیسٹیولز کے انعقاد کے حوالے سے آزادکشمیر حکومت سے تعاون کرے گی۔۔۔۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں پیرا گلائیڈنگ اور سکائی ڈائیونگ کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد ،آزادکشمیر کے قدرتی سیاحتی پوٹینشل کو متعارف کرانے اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے متعلق ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے عید کے اگلے روز عید کے رنگ کشمیر کے سنگ کے نام سے مظفرآباد میں پیرا گلائڈنگ فیسٹیول کا انعقاد کا اعلان کیا۔۔۔۔۔ انہوں نے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ہرممکن وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیرا گلائڈنگ جیسے کھیلوں کے بین الاقوامی معیار کے مقامات موجود ہیں جلد ہی پیرا گلائڈنگ کا عالمی مقابلہ آزادکشمیر میں منعقد کریں گے جس میں دنیابھر سے پیرا گلائیڈر اور سکائی ڈائیور کو شرکت کی دعوت دیں گے اور وہ کشمیر جنت نظیر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں اور یہ خطہ کی دنیا بھر میں ایڈونچر ٹورازم کے حوالے سے منفرد پہچان ہو گی۔۔۔۔۔

close