عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں کون سا سیل تیار کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی جس سیل میں قید رہے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیل میں رکھا جائے گا۔۔۔۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ چکی ہے۔۔۔۔

close