پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

کراچی (پی این آئی)پاک فضائیہ کی طرف سے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی تعیناتی کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے تین جے ایف-17 لڑاکا طیارے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیئے۔پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس سے

بحرین جانے والے جیٹ طیاروں کی مسلسل پروازاور انکی وطن واپسی کے دوران جےایف-17 تھنڈر طیاروں کی دورانِ پرواز ری فیولنگ کی گئی۔ترجمان کے مطابق دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے جو مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک اہم قدم اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی تکنیکی تربیت کا عکاس ہے۔

close