پاکستان کی تاریخ میں توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف کس حکمران نے حاصل کیے؟ صحافی نے حیران کن اعداد و شمار پیش کردیے

اسلام آباد (پی این آئی )1980 سے 2008 تک کس حکمران نے سرکاری توشہ خانہ سے کتنے تحائف اونے پونے خریدےگئے، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں ۔ معروف صحافی عدنان عادل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں توشہ خان سے سب سے زیادہ تحائف شوکت عزیز نے 1126 تحائف خریدے جبکہ عمران خان نے توشہ خان سے 14تحائف خریدے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدنان عادل نے 1980 سے 2008 تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سابق مرحوم صدر ضیا ء الحق نے 122، محمد خان جونیجو نے 304 ،

غلام اسحاق خان نے 88، بینظیر بھٹو نے 194 جب کہ نواز شریف نے دو ادوار میں 95 تحائف سرکاری توشہ خانہ سے اونے پونے داموں خریدے۔عدنان عادل کا مزید کہنا کہنا تھا کہ سابق مرحوم صدر فاروق لغاری نے 114، رفیق تارڑ نے 83، میر ظفر اللہ جمالی نے 110 ، چوہدری شجاعت حسین نے نو تحائف خریدے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 515 جب کہ ان کے دور میں وزیر اعظم رہنے والے شوکت عزیز نے توشہ خانہ سے 1126 تحائف خریدے۔ انکا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے دور حکومت میں توشہ خان سے 14تحائف خریدے گئے ہیں ۔

close