اسحاق ڈار نے پاکستان آنے کی تاریخ دے دی، نواز شریف کی واپسی کا اشارہ بھی دے دیا

لندن (پی این آئی) سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی شدت پسندی دور کرنے کے لیے اس وقت ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے معاملات کو ابھی تک حل ہوجانا چاہیے تھا، تمام ثبوت آچکے ہیں، پانامہ اور ڈان کا ڈرامہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کہیں اور کھڑا ہوتا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چند ہفتے پہلے نواز شریف صاحب نے مجھے پاکستان جانے کی اجازت دی، ان کے ساتھ قانونی ناانصافیاں ہوئی ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے پہلے پاکستان جانا ہے،

نواز شریف اور شہباز شریف صاحب جیسا کہیں گے اس حساب سے فیصلہ کروں گا، میرا خیال ہے شاید میں اگلے ہفتے کے اختتام تک پاکستان چلا جاؤں۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ میرا سینیٹ کی رکنیت کا حلف بھی التوا میں ہے وہ بھی لینا ضروری ہے، سینیٹ کی رکنیت کے حلف کے بعد پارٹی جو ڈیوٹی لگائے گی ادا کروں گا، میں دعوؤں پر نہیں کارکردگی پر یقین رکھتا ہوں۔۔۔۔

close