صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کی ایف آئی آر میں مدعی کون ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔ ایف آئی آر میں ملزم کا اعتراف شامل بھی شامل کیا گیا ہے کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی۔

جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا تھا۔۔۔۔

close