سابق وفاقی وزیر کو انسداد دہشتگری کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ اور ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ بابر غوری کو ریمانڈ کے لیے آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا ریمانڈ دیں گے۔ بابر غوری کی گرفتاری سائٹ سپرہائی وے تھانے کے مقدمے میں ظاہر کی گئی ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق بابر غوری کو ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر نمبر 354 سال 2015 میں ان کی جلاوطنی کے دنوں میں درج کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمہ زیر دفعہ 120 اے بی/ 121/122/505/123 ریڈ ودھ ٹیلیگراف ایکٹ اور 6/7 ATA درج ہے۔۔۔۔

close