عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف وکلا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد نے فریقین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کریں۔ پی ٹی آئی لائرز ونگ کے ایڈووکیٹ افضال عظیم نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ متعلقہ تھانے کی حدود میں نہیں ہوا، جبکہ ریکارڈ کے مطابق واقعہ تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود میں ہی ہوا ہے، لہذا درخواست گزار ایس پی سول لائن کے روبرو پیش ہو کر سیکشن 154 کے تحت بیان ریکارڈ کرائیں۔

close