راولاکوٹ، آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ، اسلامیہ کالج راولاکوٹ کی طالبات، پرنسپل اور سٹاف کے ہمراہ اسٹیڈیم پہنچ گئیں

مظفرآباد/راولاکوٹ (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام راولاکوٹ میں جاری آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران اسلامیہ کالج راولاکوٹ کی پرنسپل اپنے سٹاف اور طلبات کے ہمراہ ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئیں طالبات نے پاکستان کی خواتین ہاکی کو راولاکوٹ کوٹ میں میچ کھیلنے کی دعوت دی جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ہاکی کے تربیتی کیمپ راولاکوٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

 

 

آزادکشمیر کشمیر کے محکمہ سپورٹس, یوتھ اور کلچر کے زیراہتمام جاری آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیسری اور چوتھی پوزیشن کے کیلئے سندھ اور خیبر پختونخواہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے اسلامیہ کالج راولاکوٹ کی پرنسپل کی قیادت میں ٹیچنگ سٹاف اور طالبات نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

 

 

اس موقع پر معلمات اور طلبات نے آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آزادکشمیر کے محکمہ سپورٹس, یوتھ اور کلچر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آزادکشمیر میں طالبات کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا معلمات اور طالبات نے حکومت پاکستان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ راولاکوٹ جیسے صحت افزاء مقام پر ہاکی کے قومی سطح کے ٹورنامنٹ کاانعقاد کریں اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے یہاں پر کیمپس لگائیں اسلامیہ کالج کی راولاکوٹ کی معلمات اور طالبات نے پاکستان کی خواتین کی ٹیم کو راولاکوٹ میں کھیلنے کی دعوت دی ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ٹیموں کے درمیان ہاکی کے مقابوں کے انعقاد سے آزادکشمیر میں خواتین کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔۔۔۔

 

close