فارن فنڈنگ کیس، عمران خان نے فیصلے کی پیشگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہباز حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ نیب اور ایف آئی اے میں ہمارے خلاف کیسز بنائیں گے، مجھ پر ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس ڈالا ہے تاکہ مجھے کھیل سے باہر کر دیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے فوری الیکشن اور مراسلے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کراچی میں جلسے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے شہریوں کے نام ایک پیغام شیئر کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جلسے کی نہایت پُرجوش اور یادگار حمایت پر وہ اہلِ کراچی کے مشکور ہیں۔۔۔۔

close