نئی حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج ہوں گے، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی نئی حکومت اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق آج واشنگٹن میں نئی حکومت کے آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے۔ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا، آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اہم شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔

مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور بھی ہوگا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات میں مدد کا منتظر ہے

close