شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں انتہائی اہم ملزم کوگرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )ن لیگ صدر اور اپوزیش لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے اہم ملزم عاصم سوری کوگرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے دوران عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کیا،ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

عاصم سوری نجی بینک کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے وہ بینکرز اور گواہوں پر بیان بدلنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے،سابق ڈائریکٹرایف آئی اےاظہرمحمودبھی ملوث ہیں جو کہ اس وقت ایم سی بینک کے سنیئر وائس پریذیڈنٹ ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ اظہرمحمود کو بھی جلد سے جلد گرفتار کیا جاسکے۔

close