اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں، پرویز خٹک نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔‎

close