زکام کا شکار افراد اگر کورونا ٹیسٹ کرائیں تو رپورٹ پر کوئی فرق پڑتا ہے؟

ریاض(آئی این پی ) کوروناوائرس کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے زکام کا شکار افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زکام کا شکار افراد اگر کورونا ٹیسٹ کرائیں تو رپورٹ متاثر نہیں ہوتی اور نہ ہی ٹیسٹ کے مراحل میں کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وزارت کے مطابق زکام کی حالت میں کووڈ 19 ٹیسٹ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سعودی عرب میں مقامی خاتون نے محکمہ صحت سے دریافت کیا تھا کہ وہ زکام کی دائمی مریضہ ہیں جس کے باعث گھٹن بھی محسوس ہوتی ہے، کیا کورونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ متاثر ہوسکتی ہے؟۔ جس پر وزارت صحت نے نفی میں جواب دیا اور کہا کووڈ19 ٹیسٹ محفوظ رہے گا۔۔۔۔۔ نیا تنازعہ، حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی کراچی (آئی این پی )ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گرانڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوبانہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا تھا۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں

مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔۔۔۔۔

close