چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے، پرویز خٹک کا دعویٰ

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں

عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔۔۔۔۔ نیا تنازعہ، حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی کراچی (آئی این پی )ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گرانڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوبانہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم

شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا تھا۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔۔۔۔۔

close