کورونا کن کن شہروں میں پھیلنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے؟ وزیر اعظم عمران خان نے شہروں کے نام بتا دیئے، جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور،کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں کورونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ ہے۔ جن اضلاع میں گندگی ہوگی وہاں کے ڈپٹی کمشنرز کو سزااورجو اضلاع صاف ستھرے ہوں وہاں ڈپٹی کمشنر زکو کروڑوں کے بونسز ملنے چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے کلین

گرین انڈیکس ایوارڈدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں کورونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ ہے۔ شہروں میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے وائرس زیادہ پھیلتے ہیں،جوآنے والے دنوں میں شدید خطرات لاحق ہیں جن کو مانیٹر کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت لوگ ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی نعمتوں سے نوازا ہے کہ ہمیں جس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کا چپہ چپہ دیکھا ہے اور مجھے اس کی خوبصورتی کا اندازہ ہے لیکن افسوس گزشتہ حکمرانوں نے اس پر توجہ نہیں دی، پچھلے 20سال کے اندر 70فیصد گرین ایریا ختم ہوگیا۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ میں نے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، لاہور سے گرین ایریا ختم ہوچکاہے،کراچی کے سمند ر میں سیوریج کا پانی اور گندگی سے ماحول آلودہ ہوگیا،پشاور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن وہ بھی عدم توجہ کے باعث برباد ہوچکا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں گندگی ہوتی ہے وہاں وائرس بھی زیادہ پھیلتا ہے ، آئندہ دنوں میں کورونا کے بھی پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے، ہم اس صورتحال پر گہر نظر رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن علاقوں میں صفائی اورگرین ایریا کی حفاظت ہوئی وہاں کے ڈپٹی کمشنرزکو بونسز ملنے چاہیے،ان کی ترقیاں ہونی چاہئیں ، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاناچاہیے اور جن اضلاع میں گندگی اس کے ذمے دار ڈپٹی کمشنرز ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close