گندم اسکینڈل، شہباز شریف کی طلبی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے

ن لیگ کے قائد کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔۔۔آج ہفتے کے روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف نے کہا کہ ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔۔۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کو بتایا گیا کہ بحری جہاز گندم لے کر پہلے چلے اور منظوری بعد میں ہوئی۔۔۔انہوں نے کہا کہ 25 دن میں پہنچنے والا جہاز منظوری کے سات روز بعد ہی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔۔۔ ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ آنے پر پنجاب میں گندم خریدنے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔۔۔

close