الیکٹرک کار مالکان خبردار : نیا مسئلہ سامنے آگیا

الیکٹرک کار مالکان خبردار : نیا مسئلہ سامنے آگیا

الیکٹرک گاڑیوں میں پہیوں اور ٹائروں سے متعلق خرابیوں کا نیا مسئلہ سامنے آگیا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق عام پیٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک کاروں کے ٹائروں میں خرابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ برطانوی وہیکل رینٹل اینڈ لیزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں برطانیہ میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ایم او ٹی ٹیسٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ الیکٹرک کاروں میں پہیوں سے متعلق خرابیوں کا امکان پیٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں تقریباً 1.8 گنا زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی بڑی وجہ الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بھاری بیٹریاں ہیں جن کا وزن 299 سے 499 کلوگرام تک ہوسکتا ہے جو گاڑی کے مجموعی وزن کا تقریباً 25 فیصد بنتا ہے، یہ اضافی وزن پہیوں اور ٹائروں پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے جبکہ الیکٹرک موٹرز کا فوری ٹارک بھی ٹائروں پر اضافی دباؤ کی ایک اہم وجہ ہے جو اضافی مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات کا سبب بن سکتا ہے۔