پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر اپنے کیریئر کی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی اور ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اپنی فتح کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ وہ اپنی یہ جیت کور کمانڈر پشاور، افواج پاکستان، پولیس کے جوانوں اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا ہے، ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل فائٹ کا اعلان بہت جلد کریں گے اور پاکستان کے لیے 20 ویں فائٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔






